مسجد میں دنیاوی بات کرنے کی کس حد تک اجازت ہے؟ ہم اپنی مسجد میں ہرہفتہ نماز عشاء کے بعد ایک نمازی سے اس کے بارے میں بات کرواتے ہیں۔وہ بتاتا ہے کہ وہ کہاں کام کرتا ہے، اس کے کام کینوعیت کیا ہے؟ اس نے تعلیم کہاں سے حاصل کی نیز وہ کام کے دوران نماز کی کس طرح ادائیگی کرتا ہے۔ مسجد میں جگہ کی تنگی کے باعث یہ بات اسی جگہ ہوتی ہے، جہاں ہم نماز پڑھتے ہیں۔ کیا اس طرح کی بات کروانا جائز ہے؟ اگر نہیں تو کس حد تک جائز ہے؟