میرا سوال ہے کہ میری بیوی جب وہ نابالغ تھی تب کسی نے اس کے ساتھ زنا کیا تھا اور پھر اسے ڈرایا بھی گیا جس وجہ سے وہ یہ بات کسی کو نہ بتا سکی۔ اس وقت وہ بہت پریشان تھی اور اس نے قسم کھائی کہ وہ یہ بات کسی کو نہیں بتائے گی تاکہ اس کے ماں باپ کی عزت کو کوئی ٹھیس نہ پہنچے۔ لیکن ابھی حال ہی میں ہماری شادی ہوئی اور اس نے یہ ساری بات بتادی۔ تو کیا اسے اس قسم توڑنے کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟