میں اپنی ماں کی جانب سے لکھ رہی ہوں۔ میری ماں کے سوال درج ذیل ہیں۔ کیا وہ تقریب جو کہ حمل ٹھرنے کے ساتویں مہینہ میں ادا کی جاتی ہے درست ہے؟ میں نے اس طرح کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی ہے۔ صرف یہ ہوا کہ میری بہو کے گھر والے کچھ سامان اور کچھ مٹھائیاں اس دن لے کر آئے۔ میں نے اپنی بہو کو ان کے ساتھ بھیج دیا۔ میرے شوہر مجھ کو پریشان کررہے ہیں کیوں کہ وہ کھانا اور مٹھائی لے کر آئے اور ان کا کہنا ہے کہ مٹھائی اور کھانا کا لینا شرک ہے۔ برائے کرم اس کا جواب عنایت فرماویں۔