دارالافتاء
-
دارالعلوم دیوبند
-
ماہنامہ دارالعلوم
-
مجلہ الداعی
-
خبریں
-
تعاون
-
رابط
-
تلاش کریں
-
پہلا صفحہ
English
Count: 330
معاشرت
طلاق و خلع
Home
گزارش ہے کہ میرےوالدین نے بچپن میں میرانکاح کردیاتھا۔ بعدمیں ہمارےوالدین کےدرمیان تنازعات شروع ہوگئے۔ مجھےطلاق دینے کا کہا گیامگر میں نے ایسا نہ کیا جس پرہم دونوں کوماراپیٹاگیااورمجھ سےزبردستی طلاق لی گئی۔پھراس لڑکی کاایک اورجگہ زبردستی نکاح کردیاگیا۔اب اس کےاس گھرمیں دوبچےبھی ہیں۔ کیاواقعی طلاق واقع ہوگئی؟یادرہے کہ وہ طلاق زبردستی لی گئی تھی۔ اگرطلاق واقع ہو گئی تو پیداہونے والے بچوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ وہ مفتی صاحب جنہوں نےعلم ہونے کےباوجودنکاح پڑھایا اور وہ لوگ جو اس کام میں ملوث تھےان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
[06 Sep, 2010]
اگر بیوی بار بار طلاق کا مطالبہ کرے تو شوہرکو کیا کرنا چاہئے؟
[21 Aug, 2010]
اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو جو کہ حمل سے ہو اور وہ آدمی نشے کی حالت میں اور غصہ میں موبائل فون پر یہ کہے ؛ ” جا تو موج لے ، تجھے آزاد کیا “اور بنا نام لئے یہ کہے میں نے تجھے طلاق دیا تین سے زائد بار تو کیا طلاق مانی جائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔
[14 Aug, 2010]
میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ؛ ”میں تجھے اب طلاق دوں گا“ (انتباہ دیتے ہوئے کہ وہ ایسا کرنے جارہا ہے لیکن اب تک اس نے ایسا نہیں کیا ہے) اور اس کے بعد فورا کہتاہے ،؛ ” میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ، میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ۔ اب شوہر کا پہلا جملہ واقعتا انتباہ کا تھا اور دوسرے دونوں جملے طلاق کے ، اس لیے مجھے صرف دو طلاق ہوئی ہے۔ اب اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔
[24 Aug, 2010]
اوٹاوا ، کناڈا مسجدکے عربی النسل امام نے کہا کہ ہمیں طلاق ہوگئی ہے۔اور ہندوستان / پاکستان کے دوسرے امام نے کہا کہ ہم اب بھی دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں؟ چونکہ ہماری دوسری طلاق طلاق بائن تھی، صریح لفظ طلاق کے بجائے کنایہ استعمال کرنے کی وجہ سے۔ اس لیے اس کے بعد نکاح ختم ہوگیا اور تیسری طلاق نہیں ہوئی۔ انہوں نے پہلے ہمیں دوسری طلاق کے بعدرجوع کرنے کے لیے کہا تھا ( اس وقت اس کا کہناتھا کہ یہ طلاق رجعی ہے اور تم رجوع کرسکتے ہو، ہم نے 2009 / میں رجوع کرلیاتھا)اب جب ہم نے تیسری طلاق دیدی تو انہوں نے مولانا محمد یوسف لدھیانی شہید کاطلاق بائن پر فتوی دکھایا ۔ میں بہت تذبذب میں ہوں اور میری زندگی کشمکش میں گذررہی ہے۔میری بیوی کہیں اور رہ رہی ہے۔بیوی کی ذہنی بیماری اور طلاق کی وجہ سے میں دونوں بچوں کی دیکھ بھال کررہا ہوں، ہماری مدد کرنے کے لیے ہمارا کوئی فیملی ممبر نہیں ہے۔براہ کرم، جواب دیں تاکہ میں اپنی بیوی کو واپس لانے یا جدا ہو نے کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کرسکوں۔ ہمیں علیحدگی کے لیے درخواست دینی ہوگی اور پھر کناڈا کے قانون کے مطابق طلاق دے سکیں۔اس میں ایک سال سے زیادہ وقت لگے گا؟
[04 Aug, 2010]
میرے ایک دوست نے اپنی ساس کواپنی بیوی کے بارے میں ایک ایس ایم ایس (پیغام) بھیجا کہ ” مجھے تیری بیٹی سے طلاق کرنی ہے، طلاق، طلاق، طلاق“ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس سے طلاق ہوگئی ؟ چونکہ اس کے بعد شوہر کا کہناہے کہ میں نے اس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا۔
[14 Aug, 2010]
حامد نے اپنی بیوی کو غصہ سے اس طرح کہا؛ ”1,2,3/ چل گھر سے نکل ، میرے گھر میں تیری کوئی جگہ نہیں ہے، کیا اس سے حامد کی بیوی کو طلاق ہوگئی؟
[25 Jul, 2010]
میرے میاں نے مجھے پندرہ اپریل 2010/کو فون پہ طلاق دی، اس وقت میری ماہواری چل رہی تھی ، میری سمجھ کے حساب سے طلاق ہو گئی تھی اور میں نے عدت شروع کردی تھی۔اس کے تین دن بعد میرے میاں نے فون پہ کہا کہ فلاں امام نے کہا کہ ہے کہ ماہواری کے دنوں میں طلاق نہیں ہوتی اور سورة نشا ء میں بھی یہی لکھاہے، اس لیے طلاق نہیں ہوئی۔یہ کہہ کے وہ میرے پاس رہنے کے لیے آگیا، ہم دونوں میاں بیوی دوہفتے ایک ساتھ رہے۔ سوال یہ ہے کہ طلاق ہوئی یا نہیں؟ (۲) اگر ہوئی تو عدت کس طرح کی جائے گی؟ کیوں کہ مجھے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑتاہے ملازمت کی وجہ سے۔جہاں طلاق ہوئی ، میں وہاں نہیں ہوں۔ (۳) جو تعلقات ہمارے بیچ ان دوہفتوں میں ہوئے ، کیا ہم دونوں کو اس کا کفارہ ینا ہوگا؟
[25 Jul, 2010]
زید نے ہندہ سے نکاح کے بعد یہ الفاظ بولے کہ اگر عمر نے ثانیہ کے ساتھ نکاح کیا تو میری بیوی ہندہ کو طلاق، یا مجھ پر حرام، ایساکچھ کہا۔کچھ عرصے بعد زیدنے اسی شرط کے ساتھ یہ الفاظ لکھے ’ اگر عمر نے ثانیہ کے ساتھ نکاح کیا تو میری بیوی ہندہ کو تین طلاق اور وہ مجھ پر حرام‘ ۔ اب سوال یہ ہے کہ اب تک عمرکانکاح ثانیہ سے نہیں ہوا، مگر وہ نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا شریعت میں کوئی ایسی صوت ہے جس میں عمر اور ثانیہ کے نکاح کی وجہ سے زید اور ہندہ کے نکاح میں کوئی فرق نہ آئے؟
[24 Aug, 2010]
سوال یہ ہے کہ میں نے اپنے سسر سے کہا کہ عرفانہ (میری بیوی) کو طور طریقہ سکھا دو ، ورنہ میں کبھی بھی طلاق دیدوں گا؟ تو فورا وہ غصہ میں بولے کہ دیدو تو میں بھی غصہ میں بولدیا کہ ٹھیک ہے لے لو، اب ختم ۔ بس اتنے پر میں نے فون کاٹ دیا۔ میری بیوی کو ان سب باتوں کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے، تو کیا ایسی صورت میں طلاق ہوگئی؟ جب کہ میرا ارادہ طلاق وغیرہ کا کچھ بھی نہیں تھا۔بس غصہ سے میری زبان سے کیسے یہ بات نکل گئی ، مجھے نہیں معلوم۔ میرا ایک مہینہ کا بیٹاہے، ماشاء اللہ۔ میں نے اپنے سسر سے سعودی عرب سے فون پر بات کی تھی جب کہ میری بیوی کو اس بارے میں کوئی علم نہیں۔صرف مذکورہ بالا جملہ سے پہلے میری اوربیوی کی بحث ہوئی تھی۔براہ کرم، بتائیں کہ اس کا حل کیا ہے؟ میں اپنی بیوی اور بچہ کے بغیر نہیں رہ سکتاہوں؟ میری بیوی ایک مہینہ کے اندر سعودی عرب آنے والی تھی ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔
[14 Aug, 2010]
سوال یہ ہے کہ اگر کوئی اپنی بیوی کو ویڈیو فون کے ذریعہ طلاق دے اور پھر اس کا انکار کرے جب کہ وہ ویڈیو فون اس کی بیوی کے پاس محفوظ ہے تو کیا وہ طلاق کو ثابت کرنے کے لیے ویڈیو فون کو پیش کرسکتی ہے؟
[24 Jul, 2010]
میرے والدین کی شادی تقریبا پچیس سال ہوئی تھی۔ والدہ کی عمر46/ اور والد کی عمر58/ ہے۔ پانچ سال قبل دورہ کے بعد والد کی دماغی صحت بگڑ گئی اور بہت چڑچڑا ہوگئے۔ گذرتے وقت کے ساتھ دماغی صحت اور جسمانی جمود کی خرابی کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی ریٹائر ڈ ہونا پڑا۔گذشتہ سال میری بہن کے سامنے دو طلاق دی تھی ، لیکن بعد میں ان کو افسوس ہوااور والدہ ان کے ساتھ رہنے لگیں۔گذشتہ ہفتہ پھر والد نے دومرتبہ طلاق کہا۔میری ماں اپنی ننھیال چلی گئیں۔میرے والد اگر چہ مکمل طورپر پاگل نہیں ہیں، لیکن ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔میری ماں نے بچہ دانی نکال دی ہے۔ ایسی صورت میں کیا طلاق ہوگئی ؟ اگر ہاں! تو کیا کوئی صورت ہے کہ ماں ہمارے ساتھ والد کے گھر میں رہ سکیں؟ ہم لوگ کسی کو ان کی دیکھ بھال کے لیے نہیں رہ سکتے ہیں اور نہ ہی ہم ان کو اسپتال میں بھرتی کراسکتے ہیں؟ نیز اس مرحلہ میں وہ شادی بھی نہیں کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، بتائیں کہ ہم کیا کریں؟
[20 Jul, 2010]
میرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو تقریباً ۱۰/ سال ہوگئے ہیں، جس وقت میری شادی ہوئی اس وقت مجھے مکمل طور پر بتایا نہیں گیا تھا کہ میری بیوی کسی مرض میں مبتلا ہے اور آج اسی مرض کی وجہ سے ہم کو اولاد نہیں ھورہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج سے مرض میں وقتی طور پر کچھ آرام رہے گا لیکن بیماری مکمل طور پر دور نہیں ہوسکتی۔ نکاح ثانی کے لیے اور بیوی کو انڈیا سے بلانے کے لیے کورٹ سے طلاق ضروری ہے، اگر میں امریکی قانونی (کورٹ) سے طلاق حاصل کروں تو کیا اس سے شرعی طلاق واقع ہوجائے گی؟
[20 Jul, 2010]
میرا نام ’مہ‘ ہے۔ کچھ دن پہلے میرے شوہر نے مجھے غصہ میں آکر کہا کہ ” میں نے تمہیں آزادکیا“ یہ بات انہوں نے تین بار کہی ، پر اب وہ کہتے ہیں کہ نہیں، میں مذاق کررہاتھا، براہ کرم، بتائیں کہ اس سے طلاق ہوئی یا نہیں؟ مجھے اس بارے میں فتوی لینا ہے کہ کیا اس طرح طلاق ہوتی ہے یا نہیں؟
[20 Jul, 2010]
کیا فرناتے ہیں علماے کرام ومفتیان عظام درج ذیل مسلہ کے بارے میں صورت مسلہ : میں نے اپنی بیوی کو میکے گھونے چھوڑا ایک ہفتہ کے بعد لینے گیا تو ساس ،سسر نے یہ کہکر منع کردیا کہ بیٹی کی طبیعیت صحیح نہیں ہے اسپر میں نے کہا کہ بیوی کے علاج ومعالجہ کی ذمہ داری میری ہے لہذا میرے ساتھ بھیج دیں لیکن انہوں نے سختی سے منع کردیا اور پھر کچھ پرانی باتو ں کو لیکر بحث مباحثہ کرنے لگے میں ناراض ہوکر گھر سے نکلتے وقت ساس ،سسر سے یہ کہا کہ آپ کل جاکر اپنی بیٹی کے سامان لے آنا( بقول میرے سسر کے میں یہ جملہ کہا کہ آپ اپنی بیٹی کو اپنے پاس رکھے اور علاج کراتے رہیں اور کل جاکر سامان وغیرہ لے آنا)یہ کہکر میں چلا آیا ہھر ایک ہفتہ کے بعد میں بیوی کو لینے گیا تو سسر کہنے لگے کہ آپ نے جو جملہ کہا ہے اس سے طلاق واقع ہوگی ہے ۔ آپ سے پوچھنا یہ کہ ان صورتو ں میں طلاق واقع ہوی یا نہیںاگر ہوی تو رجوع کا کیا طریقہ ہے نیز یہ بھی پوچھنا کہ شوہر کے اجازت کے بغیر والدین کا بیٹی کو اپنے گھر میں روکنا جایز ہے یانا جایز نیز بیوی کا میکے جانے کا شرعی طریقہ اور صورت کیا ہے ۔ براے مہربانی ان مسایل کا قرآن و سنت کے روشنی میں وضاحت فرمائیں
[22 Jul, 2010]
Result Pages:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
[ Next >> ]
Total Urdu Fataawa:
8417
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد
- 244
ادیان و مذاہب
- 6
فرق و ملل
- 191
بدعات و رسوم
- 115
تقلید ائمہ و مسالک
- 76
قرآن کریم
- 163
حدیث و سنت
- 133
دعوت و تبلیغ
- 128
عبادات
طہارت
- 353
صلاة ( نماز)
- 802
جمعہ و عیدین
- 118
احکام میت
- 190
صوم (روزہ )
- 236
زکاة و صدقات
- 281
حج وعمرہ
- 201
قسم و نذر
- 55
اوقاف ، مساجد و مدارس
- 143
ذبیحہ وقربانی
- 84
معاشرت
نکاح
- 605
طلاق و خلع
- 330
ماکولات و مشروبات
- 163
اخلاق و آداب
- 117
لباس و وضع قطع
- 178
تعلیم و تربیت
- 80
عورتوں کے مسائل
- 157
معاملات
بیع و تجارت
- 155
شیئرز و سرمایہ کاری
- 51
سود و انشورنس
- 231
وراثت ووصیت
- 254
دیگر معاملات
- 166
حدود و قصاص
- 20
متفرقات
سیر وجہاد
- 6
تاریخ و سوانح
- 112
تصوف
- 67
دعاء و استغفار
- 343
حلال و حرام
- 756
تعبیر خواب
- 542
اسلامی نام
- 235
دیگر
- 330
Use of this website signifies your agreement to the
Terms of Use